ابنا: مظاہرین نے اسلام آباد میں پیرودھائی روڈ پر ٹول پلازے کو آگ لگادی۔ مظاہرین نے آئی جے پی روڈ پر مارچ کرتے ہوئے سڑک کو دونوں طرف سے بند کردیا۔ ظاہرین نے نجی املاک کے ساتھ سرکاری اشیاء کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ، مظاہرین نے سڑک پر ٹول پلازہ کے کیبنوں کی توڑ پھوڑ کی اور پھر اسے آگ لگادی۔ ادھر لاہور اور پشاور میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور بعض مقامات پر ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں۔
.....
/169